Netflix میں، ہمیں یقین ہے کہ آپ حیرت انگیز رفقائے کار کی زبردست ٹیم کا ایک حصہ ہیں اور آپ کام کرنے کے بہترین ماحول کے مستحق ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے لیے یہ بات انتہائی اہم ہے کہ آپ سے مساوی طور پر، احترام کا برتاؤ کیا جائے اور آپ کو اپنے جائے کار میں محفوظ ہونے کا احساس ہو۔ لیکن ہمیں آپ کی مدد درکار ہے۔ ہم سب پر ایک مشمولیتی اور کام کرنے کا قابل احترام ماحول تخلیق کرنے میں مدد کرنے کی ذمہ داری عائد ہے۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تفریح، تخلیقیت اور اختراع پھلتی پھولتی ہے، لیکن ایسے انداز میں کبھی نہیں جس سے آپ یا کسی اور کو تکلیف پہنچے۔
آئیے ہم مساوات پر بات کریں
آپ یہاں پروان چڑھنے کا حق رکھتے ہیں، چاہے آپ جو بھی ہوں۔ ہم تکثیریت اور شمولیت کے پابند عہد ہیں اور کسی بھی ملازم یا امیدوار کے ساتھ اس وجہ سے مختلف طریقے کا برتاؤ نہیں کر سکتے جس کو "تحفظ یافتہ زمرے" کہا جاتا ہے۔ نسل، مذہب، رنگ، نسل، قومی بنیاد، جنس، جنسی رجحان، صنف، صنفی شناخت یا اظہار، عمر، معذوری، طبی کیفیت، استقرار حمل، وضع حمل، جنسی ساخت، ازدواجی حیثیت، فوجی خدمات اور مقامی قوانین کے لحاظ سے دیگر چیزیں تحفظ یافتہ زمرے ہیں۔ ہم آپ کی ملازمت کے کسی بھی پہلو میں، بشمول تقرری، بھرتی، پلیسمنٹ، نوکری کی تفویض، معاوضہ، ترقی، منتقلی، فوائد، تربیت، تنزلی، نظم و ضبط، شکایت یا برطرفی میں اس چیز کے پابند عہد ہیں۔
ہمارا کام کرنے کا جامع ماحول بین صنفی اور صنف غیر متعین شدہ ملازمین پر بھی محیط ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملازمین کو نتائج کے خوف کے بغیر اپنی صنفی شناخت یا خصوصیات کا اظہار کرنے میں تحفظ کا احساس ہونا چاہیے۔ اگر آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں تو اپنے راست مینیجر یا ٹیلنٹ پارٹنر کے ساتھ کام کرکے انہیں بتائیں کہ آیا آپ کی کوئی مخصوص ضروریات یا تشویشات ہیں۔
ہم سب کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں، لہذا اگر آپ کو معذوری لاحق ہے تو مقامی قوانین کے مطابق، معقول سہولیات فراہم کرکے ہمیں خوشی ہوگی۔ عام طور پر، ایک معقول سہولت نوکری یا کام کے ماحول میں ایسی ترمیم ہوتی ہے جس سے کسی معذور ملازم کو اپنی نوکری جاری رکھنے میں سہولت ملے گی (یا درخواست دہندہ کو درخواست کی کارروائی سے گزرنے میں سہولت ملے گی)۔ اگر آپ کے خیال میں آپ کو سہولت درکار ہو تو اپنی بحالی کرنے والے مینیجر یا بھرتی کنندگان سے (امیدواروں کے لیے) یا راست مینیجر یا ٹیلنٹ پارٹنر سے (ملازمین کے لیے) بات کریں۔
تکثیریت اور شمولیت نازک حد تک ہمارے لیے اہم ہے، لہذا جو بھی کوئی کارروائی اس پالیسی کی لائن سے خارج ہو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضروری ہونے پر ہم ہر کسی کے ساتھ منصفانہ برتاؤ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کریں گے۔
R-E-S-P-E-C-T
ہمہ وقت کام کرنے کے ایک قابل احترام ماحول کا مطالبہ کرنا ہر کسی کا فرض ہے۔ ہم جنسی ہراسانی یا کسی دیگر شکل کی ہراسانی یا امتیاز کو برداشت نہیں کریں گے۔
جنسی ہراسانی میں ان چاہی جنسی پیش قدمیاں، جنسی طرفداری کی درخواستیں، مجموعی، جنسی زدہ یا فحش تبصرے یا وضع قطع یا کوئی ان چاہا مس یا دیگر جسمانی رابطہ جیسی چیزیں شامل ہیں۔ لیکن ہراسانی یا امتیاز کی بہت ساری شکلیں ہو سکتی ہیں اور اس میں تحفظ یافتہ زمروں کی بنیاد پر دھونس جمانا، نسلی اوصاف، بازاری اور تحقیر آمیز تبصرے، دقیانوسی اور نامناسب لطیفے، پوسٹرز، کارٹونز، متون، ای میل پیغام یا ویب سائٹس شامل ہو سکتی ہیں۔
کسی کے لیے بھی ایسے انداز میں برتاؤ کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جس سے بدسلوک، غیر مؤدبانہ، باعث تخویف، معاندانہ، رسوا کن، تحقیر آمیز یا ناگوار ماحول کی تخلیق ہوتی ہو۔ آپ اس سے بہتر کے حقدار ہیں۔ اگر کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کام کرتے ہیں اس طرح کا برتاؤ کرتا ہی ہے تو اس سے اس پالیسی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے چاہے یہ مقامی قانون کے تحت غیر قانونی ہراسانی سے کمتر ہو۔ ہم اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کرتے ہیں اور ہم مقامی قوانین کے مطابق جتنی جلدی ممکن ہوگا اور جس طرح بھی ہم سے ہو سکے گا کارروائی کریں گے۔
جب آپ باس ہوں
اگر آپ مینیجر ہیں تو ہم اس سے بھی زیادہ کی توقع کرتے ہیں۔ اپنی ٹیم کو دکھائیں کہ ایک قابل احترام اور کام کرنے کا محفوظ ماحول کیسا نظر آتا ہے۔ زبردست رویے کا نمونہ پیش کرنے کے علاوہ، آپ کو یہ یقینی بنانے کے اقدامات کرنا ضروری ہے کہ اس پالیسی سے غیر آہنگ کسی غیر مناسب رویے کا ازالہ فوری طور پر کیا جاتا ہے۔ آپ کی جو ذمہ داریاں ہیں انہیں یاد رکھنے کا ایک فوری طریقہ یہ ہے:
- Recognize (پہچانیں) - اس پالیسی سے غیر آہنگ رویہ بڑی تشویش بن جانے سے پہلے اسے پہچانیں۔
- Report (رپورٹ کریں) - آپ کو جو بھی تجربہ یا مشاہدہ ہوا اس سے اپنے ٹیلنٹ پارٹنر کو مطلع کریں۔
- Respond (جوابی اقدام کریں) - مسئلے سے واقف ہو جانے پر، ہم فوری طور پر جوابی اقدام کریں گے اور تشویشات کا تدارک کرنے کے لیے لازمی اقدامات کریں گے۔ آپ سے اس کارروائی میں مدد کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔
اگر کوئی معاملہ پیش آتا ہے
تو ہمیں بتائیں۔ جو چیز ہم نہیں جانتے ہیں اسے ہم ٹھیک نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کو ہراساں یا امتیازی سلوک کیے جانے کا احساس ہوتا ہے (یا اگر آپ کسی اور کے ساتھ اسے پیش آتے ہوئے دیکھتے ہیں) توآپ کو اسی وقت اس کی رپورٹ کرنی چاہیے۔ آپ کال کر سکتے، بات کر سکتے، ای میل، ٹیکسٹ یا رابطہ قائم کر سکتے ہیں، جس طرح بھی آپ کو اطمینان محسوس ہو۔ آپ اپنے مینیجر یا ٹیلنٹ پارٹنر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم نے ایک رازدارانہ رپورٹنگ لائن، EthicsPoint بھی www.netflix.ethicspoint.com پر ترتیب دی ہے اگر یہ آپ کے لیے بہتر کارگر ثابت ہو۔
ہم ان توقعات سے غیر آہنگ رویوں پر مشتمل پیدا شدہ ہر تشویش کا جواب دیں گے۔ اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہو تو کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ہم منصفانہ طور پر اور بروقت انداز میں تشویشات پر نگاہ ڈالیں گے۔ ہم تفتیش کو ممکنہ حد تک خفیہ رکھیں گے-شکایت اور نتیجے کے بارے میں معلومات کا اشتراک محدود، جاننے کی ضرورت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اگر ہمیں نامناسب برتاؤ کا پتہ چلتا ہے تو ہم کارروائی کریں گے۔
آپ ایک منصفانہ اور محفوظ ماحول کے حقدار ہیں-اور اسے حقیقت میں ڈھالنے میں مدد کرنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔ کسی غیر مناسب صورتحال کی رپورٹ نہ کرکے اسے جاری نہ رہنے دیں، چاہے جو بھی وہ صورتحال تخلیق کر رہا ہو۔ کوئی بھی اس پالیسی سے مستثنی نہیں ہے، چاہے وہ جس قدر بھی اہم معلوم پڑیں۔
آخری بات، ہم نیک نیتی کے ساتھ تشویشات کو ہمارے علم میں لانے پر، یا کسی تفتیش میں سچائی کے ساتھ تعاون کرنے پر کسی کے بھی خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی شکایت یا تفتیش میں شامل ہیں تو ہم آپ کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے والے کسی شخص کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ اگر کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو ہم آپ سے جاننا چاہتے ہیں۔
سوالات ہیں؟
ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔ اگر اس پالیسی کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہو یا اس بارے میں مزید بات کرنا چاہتے ہوں تو اپنے ٹیلنٹ مینیجر، ایمپلائی سروسز (Employee Services) یا ملازم کے نمائندے سے رابطہ قائم کریں۔